کتاب کا نام ۔۔۔۔۔۔۔فرزین نامہ
منصفہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فرزین لہرا
کل مضامین۔۔۔۔۔۔۔۔۔26
کل صفحات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔144
یہ کوئی 4یا5 نومبر 2022 کی بات ہے کہ میں نے حسب عادت فیس بک کو کھولا تو پہلے نمبر پر پوسٹ باجی لہرا کی جانب سے لگی ہوئی تھی جس میں وہ فرزین نامہ کتاب کے ساتھ کوئی خاص آفر دے رہی تھی میں نے فرزین نامہ کتاب اس دن پہلی بار دیکھی اور سنی تھی۔
کیونکہ راقم کو بھی ادب سے تھوڑا بہت لگاؤ ہے تو اس لیے میں نے فیس بک پرادبی شخصیات اور گروپس کو فالو کیا ہوا تاکہ ادب کے حوالے سے خود کو نکھار سکوں۔
انہی ادبی شخصیات میں سے باجی لہرا بھی ہیں جن کو میں نے فالو رکھا ہے بہرحال پوسٹ دیکھنے کے بعد فوراً باجی لہرا کو انباکس میں کتاب کا کہا اور دو تین دن بعد کتاب موصول ہوگٸی۔
کتاب کا ٹائٹل بڑا شاندار ہے اور ساتھ لکھا ہے زندگی کے کھٹے میٹھے تجربات جو ہر قاری کو اپنی طرف کھینچ لاتا ہے۔کتاب کو پڑھنا شروع کیا اور پہلا مضمون تھا بریانی مجھے جیسے بریانی کے عاشق کو بریانی کا مضمون پڑھنے میں دیر نہ لگی اور مضمون پڑھا مضمون میں باجی لہرا نے الفاظ کا مسالحہ پھرپور استعمال کیا لیکن بریانی وہ نہ بنائی جیسے کراچی کی بریانی مشہور ہے۔
میں کتاب کے مضمون باقاعدگی سے پڑھ رہا تھا شیڈول کے مطابق میں دو یا تین مضامین پڑھتا رہا مجھے ان مضامین میں ایک کمی نظرآئی کیونکہ شروع سے لے کر اب تک ساس،امی،دوست،کزن،خالہ اور نوکرانی وغیرہ کا تو ذکر متواتر کے ساتھ پایا گیا لیکن باجی لہرا نے کہی اپنے میاں صاحب کا ذکرکرنا گوارہ ہی نہیں کیا لیکن امید پر دنیا قائم ہے تو میں بھی اسی نظریہ کے ساتھ آگے بڑھا تو میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوااور باجی لہرا نے اپنے میاں جیکو سرتاج کا خطاب دے کر یاد کرتی نظر آرہی تھی
فرزین نامہ میں روزمرہ کے گھریلو مسائل جو کہ خواتین کو درپیش ہوتے ہیں ان کو پریشانی کے بجائے قہقوں میں بدلا گیا ہے ان مسائل کوشگفتہ انداز میں باجی لہرا ہی لکھ سکتی تھی باجی لہرا کے پاس الفاظ کا مرتبان تھا جسکو فرزین نامہ میں انڈیل دیا فرزین نامہ میں قہقوں کے ساتھ کچھ ایسے کارگر مشورے بھی ہیں جو خواتین کے کام آسکتے ہیں
یہ کتاب ہر اس لاڈلی کو پڑھنی چاہیے جو شادی سے پہلے گھر میں کسی کام کو ہاتھ نہیں لگاتی کیونکہ ہر کسی کو باجی لہرا جیسی ساس تھوڑی ملنی ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟
ویلڈن باجی لہرا
کتاب خریدنے کےلئے یہاں کلک کریں
👇👇👇
ایک تبصرہ شائع کریں